ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: بس پر سفر کے دوران خاتون کی بیگ سے 2.5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرانے والا ملزم گرفتار

منگلورو: بس پر سفر کے دوران خاتون کی بیگ سے 2.5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرانے والا ملزم گرفتار

Fri, 18 Jun 2021 10:37:55    S.O. News Service

منگلورو18/ جون (ایس او نیوز) شیموگہ سے منگلورو کی طرف بس میں سفر کررہی ایک خاتون کی بیگ سے 53 گرام وزنی 2.5 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت  پی جنارتنم کرپا راو کی حییثیت سے کی گئی ہے۔

    پولس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈانڈیلی شمالی کینرا کا رہنے والا ہے ۔ 10 مارچ کو چوری کی یہ واردات انجام دینے کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا تھا۔ پولس ذرائع کے مطابق  گرفتاری کے بعد مسروقہ زیورات برآمد کرلیے گئے ہیں جو  ملزم نے موتہوت فائنانس ہبلی،مناپورم فائنانس ڈانڈیلی، مناپورم فائنانس ہبلی اور آئی آئی ایف ایل فائنانس ہبلی میں گروی رکھے تھے۔


Share: